صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چمپئن شپ (آکل) سے شروع ہوگی

عقیل خان سمیت ملک بھر سے ٹاپ کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:54

صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چمپئن شپ (آکل) سے شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چمپئن شپ (کل) اتوار سے سید دلاور عباس ٹینس (پی ٹی ایف) کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

صبح نو کی چیئر پرسن شاہدہ کوثر فاروق نے بتایا کہ چمپئن شپ میں عقیل خان سمیت ملک بھر سے ٹاپ کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کے درمیان مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18، بوائز انڈر 14 اور انڈر 10 کے مقابلے شامل ہیں کے تحت حصہ لے سکیں گے۔ سابق قومی چمپئن مہوش چشتی اس ٹورنامنٹ کی ڈائریکٹر ہوں گی جبکہ شہزا د اختر علوی کو ریفری مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایونٹ 27 اکتوبر کو اختتام پذیر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :