پی سی بی کا اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کامعاملہ آئی سی سی کے سپرد

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کوغیرمتعلقہ لوگوں سے دور رہنے کی ہدایت

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:54

پی سی بی کا اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کامعاملہ آئی سی سی کے سپرد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) پی سی بی نے سرفراز احمد کواسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کامعاملہ آئی سی سی کے سپرد کردیا ،ْآئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ الزامات کی مکمل چھان بین کریگا۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ ٹیم مینجمنٹ اورپلیئرزکیانٹرویوزا?ج کرے گا،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے اے سی ایس یو کی ملاقات کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الزامات کی مکمل چھان بین و تحقیقات انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کریگی۔پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کوغیرمتعلقہ لوگوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کیمطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے شخص نے ہوٹل میں سرفراز کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی تھی تاہم سرفراز احمد نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے ہی روز اس بات سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کیا ۔سرفراز احمد نے لاہور میں ڈائریکٹر سیکورٹی کرنل اعظم کو بھی پیشکش سے متعلق بتادیا تھا۔