سکھر میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) سکھر کے علاقے سوکھا تالاب میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے سوکھا تالاب میں رات گئے نامعلوم افراد ایک گھر میں گھسے اور اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثے پر پہنچی اور جاں بحق شخص کی لاش کو سول اسپتال سکھر منتقل کیا، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے مقامی چوکیدار سمیت تین افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔