Live Updates

تحریک انصاف کی جانب سے دیوالی کی تقریب رہنمائوں نے اقلیتی بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:54

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف کی جانب سے دیوالی کی تقریب رہنمائوں نے اقلیتی بچوں کے ہمراہ کیک کاٹاتفصیلات کے مطابق دیوالی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سئینر رہنما راز خان پٹھان نواب خان لغاری ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری انتظار ابڑ و تعلقہ یونین آف جرنلسٹ جیکب آباد کے صدر عبدالرحمن آفریدی،وکی وادہوانی شنکر کستوری اور دیگر نے اقلیتی بچوں کے ہمراہ 8پائونڈ کا کیک کا ٹااور پٹاخے جلائے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے پی ٹی آئی کے سئینر رہنما راز خان پھٹان نے کہا کہ تقریب کا مقصد ہندو برادری کی خوشیوں میں شامل ہوناہے اور اقلیت کو یہ احساس دلانا ہے کہ وہ اکیلے نہیں ہم انکے ساتھ ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :