عزم نو کنونشن (کل) لاہور میں ہوگا،سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کرینگے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:54

عزم نو کنونشن (کل) لاہور میں ہوگا،سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کرینگے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام عزم نو کنونشن کل( اتوار ) 22اکتوبر کو وحدت روڈ گرائونڈ لاہور میں ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے وحدت گرائونڈ میں کل 22اکتوبر بروز اتوار کو ہونے والے عزم نوکنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامی کمیٹیوں اور نجی ٹی وی چینل کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عزم نو کنونشن سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد اور دیگر مذہبی سیاسی قا ئد ین خطاب کریں گے جبکہ جماعت اسلامی کی مرکزی ، صوبائی اور ضلعی قیادت کے علاوہ بڑی تعدا د میں شہر بھر سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات وکلاء ، اساتذہ ، تاجر برادری ، مزدوروں،کسانوں اور نوجوانوں سمیت بچے اور خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہنگامی صورتحال ، بڑھتی ہوئی مہنگائی ، گرتی معیشت ، حکمرانوں کی کرپشن اور عدلیہ کے خلاف محاذ آرائی کے خلاف عزم نو کنونشن عوام میں شعور اور بیداری میں اہم کردار ادا کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :