پاکستان ،سری لنکا کے مابین قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ کے سکیورٹی انتظامات کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائیگی‘ آئی جی پنجاب
تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے جائینگے تاکہ باقی بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ بھی جلد شرو ع ہوسکے‘ عارف نواز
ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:54
(جاری ہے)
اس موقع پرایڈیشنل آئی جی ویلفئیر اینڈ فنانس محمد طاہر، آر پی او شیخو پورہ ذوالفقار حمید ، ڈی پی او ننکانہ صاحب زادہ بلال عمر، ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد، سی ٹی اولاہور رائے اعجاز احمدسمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔
آئی جی پنجا ب نے مزید کہا کہ میچ کے دوران شائقین کی سیکیورٹی کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے تاکہ عوام اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ کربھرپور لطف اندوز ہو سکیں ۔ آر پی او آفس کی افتتاحی تقریب میںسینئر پولیس افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ کوئی پولیس فورس عوا م کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی لہذا پولیس افسران و اہلکار رویوں میں تبدیلی لا کر عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے اپنی اچھی پرفارمنس سے انکے دل جیتیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرگودھا اور لاہور سمیت کچھ اضلاع میں اہلکاروں کیلئے پولیس ہسپتال کے منصوبے کام کر رہے ہیں بہت جلد پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں بھی ملازمین کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہسپتال شروع کئے جائیں گے۔ انہو ں نے ہدایت کی کہ وہ آر پی او شیخو پورہ آفس کی عمارت کو اٹھارہ ماہ کی مقررہ مدت سے قبل تعمیر کیا جائے اور تعمیراتی کام میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ آئی جی پنجا ب نے امید ظاہر کی کہ آر پی او آفس کی عمارت بننے سے ریجن کے تینوں اضلاع قصور ، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کی عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں گے۔مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.