ایم این اےجاوید لطیف اورعجازچوہدری میں جھگڑا،لائیوپروگرام میں تھپڑمارنےکی کوشش
تازہ ترین : 1
ایم این اےجاوید لطیف اورعجازچوہدری میں جھگڑا،لائیوپروگرام میں تھپڑمارنےکی ..

ایم این اےجاوید لطیف اورعجازچوہدری میں جھگڑا،لائیوپروگرام میں تھپڑمارنےکی کوشش

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اکتوبر2017ء ): مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف اور پی ٹی آئی کے رہنماء اعجازچوہدری لڑپڑے ،دونوں رہنماؤں نے اپنے قائدین کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے ایک دوسرے کودھکے دیے اور تھپڑرسید کرنے کی کوشش بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنجی ٹی وی کے لائیوپروگرام میں ن لیگ کے ایم این اے جاوید لطیف اور تحریک انصاف کے رہنماء اعجازچوہدری پارٹی کارکنان کے ہمراہ شریک تھے کہ دونوں رہنماؤں میں پارٹی اور اپنی اعلیٰ قیادت کے دفاع کیلئے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،اور ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

تلخ کلامی سے بات بڑھ کردھکم پیل تک پہنچ گئی۔دونوں رہنماؤں میں ایک دوسرے پرتھپڑرسید کرنے کی نوبت آنے والی ہی تھی کہ وہاں پرموجود لوگوں نے جاوید لطیف اور اعجازچوہدری کے درمیان بیچ بچاؤ کروا دیا۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/10/2017 - 17:38:12

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں