نئے انتخابی رولزکے تحت انتخابی عملہ کے لئے غیر جانبدار رہ کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا حلف لازمی قرار

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) نئے انتخابی رولز 2017کے تحت انتخابی عملہ کے لئے غیر جانبدار رہ کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا حلف لازمی قرار دیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسران سے صوبائی الیکشن کمشنر حلف لے گا، ڈی آر او گریڈ 18یا اس سے اوپر کا آفیسر ہوگا۔

(جاری ہے)

مجوزہ انتخابی رولز کے مطابق ریٹرننگ آفیسران سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر حلف لے گا، ریٹرننگ آفیسران سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر حلف لے گا۔

ریٹرننگ آفیسرپریذائیڈنگ آفیسر ز سے حلف لے گا۔ پریذائیڈنگ آفیسران اپنے ماتحت پولنگ عملہ سے حلف لیں گے۔ اسی طرح قانون نافذ کرنے والے ادارے کے پولنگ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں سے ان کا ہیڈ یا اس کا نامزد آفیسر حلف گا۔ اس رولز میں تجویز کیا گیا ہے کہ ڈی آر او گریڈ 18یا اس سے اوپر کا آفیسر ہوگا،آر او گریڈ 17یا اس سے اوپر کا آفیسر ہوگا، پریذائیڈنگ آفیسرگریڈ 16یا اس سے اوپر کا آفیسر ہوگا۔