وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ترکی کے وزیر توانائی وقومی وسائل بیرت البیراک کی ملاقات

دونوں ملکوںکے درمیان توانائی کے شعبہ میں تعلقات مزید بڑھانے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:48

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ترکی کے وزیر توانائی وقومی وسائل بیرت ..
استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ترکی کے وزیر توانائی وقومی وسائل بیرت البیراک نے ہفتہ کو یہاں ملاقات کی ، جس میں پاکستان اور ترکی کے درمیان توانائی کے شعبہ میں تعلقات مزید بڑھانے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

9ویں ڈی 8سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات میں دونوں راہنمائوں نے توانائی کے شعبہ کو درپیش مسائل اور اس شعبہ میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کے لئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے ترکی کی جانب سے توانائی کے شعبہ کو متنوع بنانے کے تجربہ سے فائدہ اٹھا یا ہے۔ پاکستان اپنے انرجی مکس کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :