سلیم شہزاد کیخلاف اغوا، اقدام قتل، اور بلوے کے مقدمات کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے ایم کیوایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کے خلاف اغوا، اقدام قتل، اور بلوے کے مقدمات کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی کی مقامی عدالت میں سلیم شہزاد کے خلاف تھانہ لانڈھی کے ایک مقدمہ کی سماعت ہوئی جہاں سلیم شہزاد عدالت میں پیش ہوئے مقدمہ میں نامزد گواہ کا بیان قلمبند کرلیا گیا عدالت نے سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کردی سلیم شہزاد کے خلاف ابھی تک چار گواہان کے بیانت قلمبند ہو چکے ہیں سلیم شہزاد کے خلاف چار مقدمات سیشن عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

متعلقہ عنوان :