پاکستان پوسٹ آفس کوآپریٹیو کے نام پر زمین کی کمرشل بنیادوں پر فروخت،ملزمان کی عدم گرفتاری کی رپورٹ نیب سے طلب

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) عدالت نے پاکستان پوسٹ آفس کوآپریٹیو کے نام پر زمین کی کمرشل بنیادوں پر فروخت سے متعلق ملزمان کی عدم گرفتاری کی رپورٹ نیب سے 31 اکتوبر تک طلب کرلی۔ پاکستان پوسٹ آفس کوآپریٹوسوسائٹی کے نام پر زمین کی کمرشل بنیادوں پر غیر قانونی فروخت سے متعلق سماعت احتساب عدالت کے روبرو ہوئی۔

سابق ایڈمنسٹریٹر کوآپریٹوسوسائٹی محمد اختر پٹھان عدالت میں پیش ہوئے۔ دیگر ملزموں کی عدم حاضری پر عدالت برہم ہوگئی۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا اختر پٹھان کے شریک ملزمان ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر فرار ہوگئے۔ عدالت نے نیب تفتیشی افسر سے ملزموں کی عدم گرفتاری سے متعلق 31 اکتوبر تک رپورٹ طلب کرلی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ کوآپریٹو سوسائٹی ایڈمنسٹریٹر محمد اختر پٹھان اور دیگر سرکاری افسران کی ملی بھگت سے زمین کو کمرشل مقاصد کیلیے تبدیل کیا گیا۔ پلاٹوں کو کمرشل بنیادوں پر تبدیل کرنے کے نوٹی فیکشن پر اختر پٹھان کے دستخط موجود ہیں۔ ملزم کے خلاف کئی گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :