2018میں پاکستان 5 جی سروس مہیا کرنیوالے دنیا کے چند ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائیگا

وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے پی ٹی اے کو 5 جی سروس کا فریم ورک تیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان میں3 اور 4 جی کے بعد اب صارفین 5 جی سروس سے بھی مستفید ہوں گے ،حکومت نے پالیسی ہدایات بھی جاری کردی ہیں جس کے بعدباقاعدہ طور پر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت کی منظوری کے بعد وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے پی ٹی اے کو 5 جی سروس کا فریم ورک تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

پی ٹی اے فریم ورک تیار کرکے محدود تجرباتی سروس شروع کرے گی جبکہ اس حوالے سے پاکستان میں موجود تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی کی جائے گی۔ 2018 میں پاکستان 5 جی سروس مہیا کرنے والے دنیا کے چند ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت 3جی اور 4جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 4 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔