ْشہبازشریف نے جوانوں کی مہارت کے عملی مظاہروں کو بہت پسند کیا اور تربیت کے معیار کو سراہا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:32

ْشہبازشریف نے جوانوں کی مہارت کے عملی مظاہروں کو بہت پسند کیا اور تربیت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں ڈولفن فورس کی696جوانوں پر مشتمل دوسرے دستے کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب کے دوران جوانوں کی مہارت کے عملی مظاہروں کو بہت پسند کیا اور تربیت کے معیار کو سراہا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کوڈولفن فورس کے جوانوں نے موٹرسائیکلوں پرسلامی پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میںڈولفن فورس کی تیاری کے حوالے سے بھر پور تعاون کی فراہمی پر ترک حکومت اورترک نیشنل پولیس کے کردار کی تعریف کی اور کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اراکین کا خاص طورپر شکریہ ادا کیا ۔