ختم نبوتؐ کے عقیدے پر غیر متزلز ل ایمان تھا، ہے اور رہے گا‘شہبازشریف
تازہ ترین : 1
ختم نبوتؐ کے عقیدے پر غیر متزلز ل ایمان تھا، ہے اور رہے گا‘شہبازشریف

ختم نبوتؐ کے عقیدے پر غیر متزلز ل ایمان تھا، ہے اور رہے گا‘شہبازشریف

ختم نبوتؐ کا عقیدہ ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ، اس پر ایمان نہ رکھنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے حلف نامے میں اس حوالے سے بعض تبدیلیوں کی نشاندہی پر فوری ایکشن لیا گیا اور اسے اصل حالت میں بحال کیا گیا نبی کریمؐ کا اسوہ حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے،علماء کو ممبر رسولؐ سے اسوہ حسنہؐ کے پیغام کو عام کرنا چاہیے ‘وزیراعلیٰ کی علماء کے وفد سے گفتگو

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ختم نبوتؐ کے عقیدے پر غیر متزلز ل ایمان تھا، ہے اور رہے گا، ختم نبوتؐ کا عقیدہ ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے اورختم نبوتؐ پر ایمان نہ رکھنے والا اسلام کے دائرے سے خارج ہے، آئین پاکستان نے بھی ختم نبوتؐ کے عقیدے کی توثیق کی ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم نبوتؐ کے عقیدے پر غیر متزلزل ایمان رکھتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے یہ بات یہاں جید علمائے کرام کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ علماء کے وفد میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ، مولانا غلام محمد سیالوی، پیر اعجاز ہاشمی، مولانا ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، پیر سید طاہر سعید کاظمی، مفتی انتخاب احمد، پیر زادہ عثمان ، مفتی محمد رمضان سیالوی، مفتی محمد حسیب قادری، مفتی عمران حنفی، مولانا عبدالمصطفیٰ ہزاروی، مولانا محمد علی نقشبندی اوردیگرشامل تھے۔

وزیراعلیٰ نے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلف نامے میں اس حوالے سے بعض تبدیلیوں کی نشاندہی کے بعد فوری ایکشن لیا گیا اور عقیدہ ختم نبوتؐ کے بارے میں حلف نامے کو اصل حالت میں دوبارہ واپس لایا گیا۔ مقننہ نے اس ضمن میں قانون میں درستگی کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتؐ پر ہر مسلمان کا کامل ایمان ہے۔ جید علمائے کرام کے خیالات کو غور سے سنا ہے اور ہم ان کے خیالات کو اہمیت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔ علمائے کرام کو ممبر رسولؐ سے اسوہ حسنہؐ کے پیغام اور تعلیمات کو عام کرنا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں نے اس مسئلے پر فوری بیان دیا اور آج بھی اس بیان پر قائم ہوں۔ میں نے کہا تھا کہ جس نے بھی یہ گستاخی کی ہے، اسے گھر بھجوا دیں۔ صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ، سید زعیم حسین قادری، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وقت اشاعت : 21/10/2017 - 17:32:52

اپنی رائے کا اظہار کریں