ساتواں سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ کا آغاز (آکل) ہو گا، چھ ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:29

ساتواں سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ کا آغاز (آکل) ہو گا، چھ ٹیمیں ..
جوہڑ باڑو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ساتواں سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ کا آغاز (آکل) اتوار سے ملائیشیا کے شہر جوہر باڑو میں ہو رہا ہے جس میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

29 اکتوبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں شریک ٹیموں میں آسٹریلیا، برطانیہ، بھارت، جاپان، امریکہ اور میزبان ملائیشیا شامل ہیں، ایونٹ کے ابتدائی روز تین میچز کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ میں بھارت کا مقابلہ جاپان، دوسرے میچ میں آسٹریلیا کا مقابلہ امریکہ اور تیسرے میچ میں ملائیشیا کا مقابلہ برطانیہ سے ہو گا، 23 اکتوبر کو بھی تین میچز کھیلے جائیں گے، 24 اکتوبر کو آرام کا دن ہو گا اس کے اگلے دو روز تین، تین میچز شیڈول ہیں، 27 اکتوبر کو آرام کا دن ہو گا، 28 اکتوبر کو آخری تین میچز شیڈول ہیں جس کے بعد فائنل، تیسری اور پانچویں پوزیشن کیلئے میچز 29 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :