پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سری لنکا نے ٹیم کا اعلان کر دیا ،پر تھیسارا پریرا کپتان مقرر

ْٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 26 اکتوبر سے ہو گا ،آخری میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:29

پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سری لنکا نے ٹیم کا اعلان کر دیا ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان کے ساتھ تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کا اعلان کردیا گیا،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 26 اکتوبر سے ہو گا ،آخری میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

سری لنکن ٹیم مینجمنٹ نے سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس میں کپتان اپل تھرنگا کے پاکستان آنے سے انکار پر تھیسارا پریرا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

سری لنکن کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے والے 7 کھلاڑی شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں دلشان موناویرا، دنوشکا گونا تھلکا، سدیرا سمارا وکرمے، آشان پریانجن، لاہیروگومیج، مہیلا ایڈواٹے، سیکوگے پرسانا، وشوا فرینیڈو، ایسورو ادانا، جیفری ونڈرسے اور چیترنگا دی سلوا شامل ہیں۔اس کے علاوہ لیستھ مالنگا، سارنگا لکمل، دنیش چندیمال اور اکیلا دھننجا کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :