چین اور فرانس کے مشترکہ تیار کردہ سیٹلائٹ کی نقاب کشائی، چینی میڈیا

سیٹلائٹ کا بنیادی مقصد سمندر شناسی اور طوفانوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے،

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:29

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) فرانس اور چین کی خلائی ایجنسیوں کی مشترکہ کاوشوں سے تکمیل پانے والے پہلے سیٹلائٹ کی نقاب کشائی کر دی گئی ہے، سیٹلائٹ کا بنیادی مقصد سمندر شناسی اور طوفانوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق فرانس اور چین کی خلائی ایجنسیوں کی مشترکہ کاوشوں سے تکمیل پانے والے پہلے سیٹلائٹ کو عام کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سیٹلائٹ کا بنیادی مقصد سمندر شناسی اور طوفانوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے۔ اس کا نام سی فوسیٹ (CFOSAT) یعنی چین فرانس اوشنوگرافی سیٹلائٹ رکھا گیا ہے۔ اس کو خلا میں اگلے برس چھوڑا جائے گا اور اِس کے ذریعے سمندری طوفانوں کے پیدا ہونے اور ممکنہ راستے پر نگاہ رکھنا ہے۔ اس پراجیکٹ میں شریک خاتون فرانسیسی سائنسدان ڈانیل ہاؤزر کا کہنا ہے کہ خلا میں سیٹلائٹ چھوڑنے کے بعد طاقتور سمندری طوفانوں اور لہروں کا ساحلی علاقوں کی جانب بڑھنے کے حوالے سے بہتر تفصیلات حاصل ہو سکیں گی۔ ابتدا میں یہ پراجیکٹ فرانس اور یورپی خلائی ایجنسی نے سوچا تھا۔

متعلقہ عنوان :