ملایشیاء میں لینڈ سلائڈنگ سے تین غیر ملکی ہلاک ،11لاپتہ ہوگئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:15

کوالالمپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21اکتوبر 2017): ملایشاء میں جارج ٹاؤن میں لینڈ سلائڈنگ سے 3غیر ملکی ہلاک جبکہ 11افراد لاپتہ ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جائے حادثہ پر تعمیراتی کام جاری تھا کہ اچانک لینڈ سلائڈنگ ہو گئی جس کے باعث وہاں موجود لوگ ملبے تلے دب گئے ۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں کی جانب سے ملبے میں دبے لوگوں کی تلاش کا کام جاری ہے ۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق 3غیر ملکی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 11افراد تا حال لاپتہ ہے جن کی تلاش کا کام جاری ہے ۔