آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمدیٰسین دس روزہ دورے پر بیرون ملک روانہ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمدیٰسین دس روزہ دورے پر بیرون ملک روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

وہ اپنے اس دورے کے دوران برطانیہ، یورپ اور جرمنی جائیں گے ، جہاں پر وہ مختلف تقاریب سے خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ یورپین پارلیمنٹ کے ممبران سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وہ 27اکتوبر کو فرینکفرٹ میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے ۔ یہ مظاہرہ 27اکتوبر 1947ء کو قابض بھارتی افواج کی مقبوضہ کشمیر میں آمد پر کیاجارہا ہے۔ جو ہر سال 27اکتوبر کو کشمیری عوام اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں اس مظاہرے میں جرمنی اور یورپ سے بڑی تعداد میں کشمیری تارکین وطن شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :