پیرمحل، زہریلی دوائی کھانے سے دوبچے ہلاک ،دو کی حالت نازک ،ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:22

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) زہریلی دوائی کھانے سے دوبچے ہلاک دو کی حالت نازک ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر گھریلو جھگڑے پر جواں سال نے چوہے مار گولیاں کھاکر خود کشی کی ناکام کوشش مخدوس حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر تفصیل کے مطابق چک نمبر747گ ب میں فصل کو ڈالنے کے لیے رکھی ہوئی زہریلی دوائی چاکلیٹ سمجھ کر کھانے سے دوبچے عبدالوحید ، حسنین جاں بحق ہوگئے جبکہ نشاء بی بی اور زہر ہ بی بی کی حالت نازک بیان کی گئی جن کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ریفر کردیا گیا بچوں کی عمریں ایک سال سے چار سال تک بتائی جاتی ہے موضع کوہل کے رہائشی افضل ولد جبار نے گھریلو جھگڑے پر گھر میں پڑی ہوئی چوہے مار گولیاں کھاکر خود کشی کی کوشش کی جس کو سول ہسپتال پیرمحل میں داخل کروادیا گیا ڈاکٹروںنے معدہ واش کرکے جان بچائی مخدوش حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :