ساہیوال ،ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق، 4شدید زخمی،3کی حالت نازک

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:21

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) ساہیوال کے نواح میں ٹریفک کے دو حادثات کے دوران 5افراد جاں بحق اور 4شدید زخمی ہو گئی3کی ہسپتال میں حالت نازک۔

(جاری ہے)

ساہیوال ملتان روڈ پر داد فتیانہ کے قریب ایک رکشہ اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے بعدسڑک پر گرے ہوئے افراد پر ٹرک چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں غلہ منڈی ساہیوال کا محمد سرور اور اسکی بیوی رخسانہ بی بی ، سسر محمد اسحاق ،بیٹی غلام عائشہ 6سالہ شدید زخمی ہوئے جن میں سے محمد سرور کی بیوی رخسانہ اور سسر محمد اسحاق نے موقعہ پر ہی دم توڑ دیا جبکہ محمد سرورنے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

جبکہ غلام عائشہ اور رکشہ ڈرائیور امین کی حالت نازک ہے زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے ۔ جبکہ ساہیوال ملتان روڈ پر اقبال نگر کے قریب مرغیوں کی ڈالہ گاڑی ٹائر راڈ کھل جانے کے سبب الٹ جانے کے نتیجہ میں مرغیوں کا بیوپاری محمد طاہر اور ملازم فاروق موقعہ پر ہلاک جبکہ محمد عابد ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اسکی حالت نازک ہے۔ پولیس تھانہ ہڑپہ اور کسووال نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔