بھارت کو فائر بندی معائدے کی پاسداری کا پابند بنایا جائے ،ْ سول سوسائٹی کا اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف سول سوسائٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کو فائر بندی معائدے کی پاسداری کا پابند بنایا جائے اور حکومت متاثرین کو معاضہ بھی ادا کرے۔ہفتہ کو ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف متاثرین نے پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاج کیامظاہرے میں آزاد کشمیر کے علاقوں بٹل ، عباسپور، نکیال ، درہ شیر خان اور دیگر سیکٹر کے متاثرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بھی خطاب کیا۔۔متاثرین نے مطالبہ کیا کہ بھارت کو فائر بندی معائدے کی پاسداری کا پابندی بنایا جائے اور حکومت متاثرین کو معاوضہ بھی ادا کرے۔

(جاری ہے)

سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاج میں شرکت کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی مسائل کے حوالے سے احتجاج کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان سے کوششوں کے باوجود کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایل او سی پر رہائش پذیر افراد کے لئے متبادل رہائشی منصوبہ شروع کیا جائے اور شہید یا زخمی ہونے والوں کو معقول معاوضہ فراہم کیا جائے، دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی سطح پر بات کی جائے اور کشمیریوں کا قتل عام بند کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :