قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار مفتی عبدالقوی کی انجیو گرافی ،ْ ڈاکٹرز کا ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ

مفتی عبدالقوی کا جسمانی ریمانڈ 23 اکتوبر کو ختم ہو گا جس کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:21

قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار مفتی عبدالقوی کی انجیو گرافی ،ْ ڈاکٹرز ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار اور ملتان کے اسپتال میں زیر علاج مفتی عبدالقوی کی انجیوگرافی کی گئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے مفتی قوی کو ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قندیل بلوچ کیس میں گرفتار ملزم مفتی عبدالقوی کی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انجیو گرافی ہوئی، جس کے بعد ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی کے جسمانی ریمانڈ کی اجازت نہیں دے سکتے ۔

(جاری ہے)

ملتان میں قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کو 2 روز قبل اس وقت دل میں تکلیف ہوئی جب وہ 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں تھے جس کے بعد انہیں فوراًانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں اب تک وہ زیر علاج ہیں ۔سینئرز ڈاکٹرز کے مطابق مفتی عبدالقوی کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم انہیں ابھی ہسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا جا سکتا ۔مفتی عبدالقوی کا جسمانی ریمانڈ 23 اکتوبر کو ختم ہو گا جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :