ترک صدر کی پاکستان سمیت ڈی 8سمٹ میں شامل ممالک کو مقامی کرنسی میں تجارت کرنے کی پیشکش

ڈی 8کے رکن ممالک مقامی کرنسی میں تجارت کا راستہ اپنائیں تو تنظیم کی مضبوطی کیلئے تاریخی اقدام اور تعلقات کو مستحکم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا ،ْطیب اردوان

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:21

ترک صدر کی پاکستان سمیت ڈی 8سمٹ میں شامل ممالک کو مقامی کرنسی میں تجارت ..
استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان سمیت ڈی 8سمٹ میں شامل ممالک کو مقامی کرنسی میں تجارت کرنے کی پیشکش کردی۔ترک میڈیا کے مطابق استنبول میں منعقدہ ڈی 8سمٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردگان نے تنظیم میں شامل رکن ممالک پر زور دیا کہ ڈالرز سے جان چھڑا کر مقامی کرنسی میں لین دین کو فروغ دیا جائے۔

مقامی کرنسی میں تجارت کو ترجیح دے کر تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جاسکتا ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ بنگلا دیش، مصر، انڈونیشیاء ، ایران ، ملائیشیاء، نائجیریا ، پاکستان اور ترکی پر مشتمل ڈی 8گروپ کو آپس میں تجارت مقامی کرنسی میں کرنے چاہیے اور ایسا کرنے سے معیشت پر کوئی منفی اثرات نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ترک صدر نے کہا کہ اگر ڈی 8کے رکن ممالک مقامی کرنسی میں تجارت کا راستہ اپنائیں تو یہ تنظیم کی مضبوطی کے لیے تاریخی اقدام اور تعلقات کو مستحکم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

ڈی 8مقامی کرنسی کے تبادلے کا مفید اور ایک دوسرے کے لیے سہولیات کی فراہمی کا قابل اعتبار فورم ہے۔ترک صدر نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ ڈی 8کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تنظیم کے اجلاسوں میں اپنی نمائندگی کو بڑھائیں تاکہ اس فورم کی ترقی کیلئے مشترکہ جدوجہد اور بہترین حکمت عملی کے ذریعے اپنے مقاصد کو حصول ممکن بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :