ْنشتر ہسپتال ملتان سے مریضوں اور ڈاکٹرز کی جیبیں کاٹنے والا جیب کترا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

ملزم نے وارداتوں کا اعتراف کرلیا ،ْ قانونی قارروائی کیلئے پولیس کے حوالے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:21

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) نشتر ہسپتال ملتان سے مریضوں اور ڈاکٹرز کی جیبیں کاٹنے والا جیب کترا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایک شخص نے کئی روز سے نشتر ہسپتال میں دکھوں کے مارے مریضوں کی جیبیں کاٹ کر ان کی مشکلات میں اضافہ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا جبکہ اس عادی مجرم نے دکھوں کا مرہم کرنے والے مسیحائوں کو بھی نہیں چھوڑا اور ان کی جیبوں پر بھی ہاتھ صاف کرتا رہا ہے۔ ہفتہ کو پولیس نے اس جیب کترے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے جس نے دورانِ تفتیش وارداتوں کا اعتراف بھی کرلیا ، پولیس نے قانونی کارروائی کیلئے ملزم کو تھانے منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :