وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نائیجریا کے صدر محمد بوہاری کی ملاقات ،ْ مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے امکانات پر گفتگو

پاکستان اور نائیجریا کے درمیان تجارت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ،ْ دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کیلئے بروئے کار لایا جاسکتاہے ،ْوزیر اعظم

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:18

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نائیجریا کے صدر محمد بوہاری کی ملاقات ..
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور نائیجریا کے درمیان تجارت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ،ْ دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کیلئے بروئے کار لایا جاسکتاہے۔وہ ہفتہ کو ترکی کی میزبانی میں ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ڈی ایٹ کے 9 ویں سربراہ اجلاس کے موقع پر نائجیریا کے صدرمحمد بوہاری سے ترکی کے تاریخی شہر استنبول میںملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے ۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے امکانات اورباہمی دلچسپی کے دیگرامورپر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نائجیریا کے صدرکو بتایا کہ پاکستان صحت، بنیادی ڈھانچہ، تعلیم اورانسانی وسائل کے انتظام وانصرام میں نائجیریا کے ساتھ تعاون کرسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اوران مواقع کودونوں ممالک کے عوام کے فائدے کیلئے بروئے کار لایا جاسکتاہے، اس کے علاوہ پاکستان نے توانائی کی قلت پر قابو پانے پر اپنی توجہ مرکوز کی تھی جس کی وجہ سے پاکستان مختصر عرصہ میں توانائی کے منصوبوں کو قائم کرسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور نائیجیریا کو ایک جیسے چیلینجز کا سامنا ہے اوردونوں ممالک اس ضمن میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے نائیجیریا کے صدر کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے ضمن میں پاکستان کی کامیابیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ اس مہم میں پاکستان نے عظیم قربانیاں دی ہیں انہوں نے دونوں ممالک کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے جلد ازجلد انعقاد کی ضرورت پر زوردیا۔وزیراعظم نے نائیجیریا کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ نائیجیریا کے صدر نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے نائیجیریا کے فوجی افسران کواعلیٰ معیار کی تربیت کی فراہمی کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :