چودھری شجاعت حسین متفقہ طور پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے چیئرمین اور شافع حسین صدر منتخب
اجلاس میں ملک بھر سے منتخب عہدیداروں اور نمائندوں کی شرکت، کھیلوں کا فروغ پرامن پاکستان کی ضمانت ہے‘ چودھری شجاعت حسین چودھری سرور بلامقابلہ سیکرٹری جنرل برقرار، شجاعت حسین کی جانب سے عہدے کی قبولیت ہمارے لیے اعزاز ہے‘سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپکس خالد محمود
ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:18
(جاری ہے)
محمد خالد محمود کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کبڈی فیڈریشن کے چیئرمین کا عہدہ قبول کیا ہے۔
چودھری شجاعت حسین نے اس عزت افزائی پر کونسل کے تمام ارکان سے دلی طور پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کے تمام ارکان اور فیڈریشن سے ملحقہ تنظیمیں اور ان کے عہدیدار نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی اس کھیل کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کا فروغ پرامن پاکستان کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی کا کھیل شہروں کے علاوہ پاکستان کے ہر گائوں میں مقبول کھیل ہے اس لیے ہمیں نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ صحت مند کھیلوں کی جانب راغب کرنا چاہئے۔ فیڈریشن نے ایشین گیمز میں مقابلوں کی تیاری کیلئے نیشنل کبڈی ٹورنامنٹ منعقد کرانے اور ہر سال چیف آف نیول سٹاف کبڈی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک بھر میں کبڈی کو مزید فروغ اور مقبولیت ملے گی۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیل غزہ میں قحط اور بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے.یورپی یونین
-
جنرل (ر) باجوہ، فیض حمید کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کی تحریک پیش کروں گا، خواجہ آصف
-
پاکستان نے جوابی فضائی حملے کیے، طالبان افغان سرزمین سے حملے روکیں، امریکا
-
ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی اختلاف نہیں، فیصل واوڈا
-
شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ملتوی
-
صدر اور وزیرِ اعظم نیب کے گریجویٹ ہیں،شاہد خاقان عباسی
-
گیس و بجلی کی قیمتیں بڑھا کر صنعتوں کو تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے. ڈاکٹر حفیظ پاشا
-
بھارتی انتخابات:پولنگ سات مراحل میں44دن جاری رہے گی‘ہرووٹرتک پہنچیں گے.چیف الیکشن کمشنر
-
بلند ترین شرح سود کے ساتھ کاروبار چلانا ممکن نہیں رہا‘شرح سود مہنگائی کم کرنے کے لیے بڑھائی گئی تھی.تاجر
-
ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ ؓ کا یوم وصال 10رمضان المبارک بمطابق 21 مارچ کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
-
نواز شریف آئندہ ماہ سعودی عرب جائیں گے،لندن بھی جانے کا فیصلہ
-
ویوو نے بہترین پوٹریٹ فوٹوگرافی اور دلکش ڈیزائن کا حامل V30 5G پاکستان میں متعارف کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.