سبی ،نا معلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) ضلع سبی کے علاقے میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ،لیویز ذرائع کے مطابق سبی کے علاقے مل گشگوری روڈ پر لیویز چیک پوسٹ کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار محمد یونس جاں بحق ہوگیا ،لیویز نے لاش کو تحو یل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ،لیویز نے واقع کی تحقیقات شروع کردیں ۔

متعلقہ عنوان :