کوئٹہ ،سٹی نا لے میں پولیس کی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) کوئٹہ کے سٹی نا لے میں پولیس کی کاروائی فائرنگ کے تبادلے میں دو منشیات فروش گرفتارساڑھے چار کلو گرام منشیات برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ہفتے کو پولیس نے ایس پی سٹی عبداللہ جان آفرید ی کی ہدایت پر ایس ایچ اوسول لائن امین جعفر کی سربراہی میں سٹی نا لے میں منشیات فرو شوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا تو وہا ں موجود منشیات فروشوں کے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی کاروائی میں پولیس نے دو منشات فروشون خدائے داد اور آصف آغا کو گرفتار کرلیا اور انکے قبضے سے دیڑھ کلو ہیروئن،3کلو چرس ،2پستول بمعہ 7رائونڈ زبرآمد کر لیں جبکہ ملزما ن کے دو ساتھی سولی اور سلیم فرار ہونے میں کا میاب ہوگئے پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :