سعودی عرب ، جدہ بریمان پل پر ٹریفک حادثہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 21 اکتوبر 2017 16:52

سعودی عرب ، جدہ بریمان پل پر ٹریفک حادثہ
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2017ء) سعودی عرب کے شہر جدہ میں بریمان پل کے شمال میں ٹریفک حادثے کے باعث عمرہ پر جانے والا ایک خاندان شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس اور ایمبولینس ٹیم جائے حادثہ پر ریکارڈ وقت میں پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہلال احمر نے ابتدائی مرہم پٹی کر کے اسپتال پہنچا دیا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور زخمیوں کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

سعودی عرب ، جدہ بریمان پل پر ٹریفک حادثہ