عوامی تحریک نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

فردجرم حقائق پرمبنی ہے،نوازشریف کوگرفتارکیا جائے،نوازشریف کی جگہ شہبازشریف کولانے سے بحران بڑھے گا،شریف برادران سے رعایت کامطلب آئین اورعدلیہ سے انحراف ہے۔ڈاکٹرطاہرالقادری کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 اکتوبر 2017 16:49

عوامی تحریک نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21اکتوبر2017ء ) : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے نوازشریف کی گرفتاری کامطالبہ کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ نیب کیسزمیں فردجرم حقائق پرمبنی ہے،نوازشریف کوفوری گرفتارکیاجائے،نوازشریف کی جگہ شہبازشریف کولانے سے بحران بڑھے گا،شریف برادران سے رعایت کامطلب آئین اور عدلیہ سے انحراف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ شہبازشریف کرپشن میں ملوث اور 14بے گناہوں کاقاتل ہے۔

نوازشریف کی جگہ شہبازشریف کولانے سے بحران بڑھے گا۔شریف بردران کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔شریف برادران سے رعایت کامطلب آئین اور عدلیہ سے انحراف ہے۔ نیب کیسزمیں فردجرم حقائق پرمبنی ہے،نوازشریف کوفوری گرفتارکیاجائے۔طاہرالقادری نے کہاکہ ملک میں بحران کاحل کرپشن کوتحفظ دینے والے نظام کی تبدیلی میں ہے۔