عارفوالا، زمین کے تنازعہ پر مسلح افرادکی فائرنگ سے 42سالہ شخص جاںبحق

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:01

عارفوالا۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) زمین کے تنازعہ پر مسلح افرادکی فائرنگ سے 42سالہ شخص جاںبحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گائوں کمیری والا میں ریاض احمد کو زمین کے تنازعہ پر احمد نے نامعلوم ساتھیوں سے ملکر گائوں کے نزدیک فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا، ملزمان جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچادیا، پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :