شاہرات پر مستقل تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے،ایس پی حسن جمیل حیدر

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:01

سرگودھا۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء)تجاوزات کے خاتمہ کے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر گرینڈ آپریشن کیا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں سروے کیا جارہا ہے اور جلدہی شاہرات سے تجاوزات کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔ شاہرات پر قائم کی گئی مستقل ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی حضرات اور پٹرولنگ پوسٹوں کے انچارجز سے بیٹ ایریاز کا سروے کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ان تجاوزات کا جلد خاتمہ کر دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ایس پی پٹرولنگ سرگودہا ریجن حسن جمیل حیدر نے ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہرات پر موجود تجاوزات ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں لہذا ان کا تدارک انتہائی ضروری ہے لہذا ایڈیشنل آئی جی کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ان کو جلد ہی بیٹ ایریاز سے ختم کر دیا جائے گا ۔