سرگودھا پو لیس کامنشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈائون ،24ملزمان گرفتار

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:01

سرگودھا۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) سرگودہا پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے مزید24ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسرسرگودہا کیپٹن(ر) محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ جھال چکیاں پولیس نے طارق سکنہ فاطمہ جناح کالونی سے چرس1450گرام، شعمون مسیح سکنہ فاطمہ جناح کالونی سے چرس1120گرام، تھانہ ساہیوال پولیس نے مختار علی سکنہ کدلتھی سے چرس1136گرام، فیصل عباس سکنہ دھول کدھی سے پسٹل30بور، مظاہر سکنہ شاہ پور سے پسٹل30بور، زاہد سکنہ خوشاب سے پسٹل30بور،تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے محمد عالم سکنہ جالپ سے ہیروئن160گرام، ریاض سکنہ چک میانہ سے چرس250گرام،شہباز سکنہ لقمان سے پسٹل30بور،تھانہ کینٹ پولیس نے وقاص سکنہ محمدی کالونی سے ہیروئن150گرام،تھانہ لکسیاں پولیس نے جاوید سکنہ بہک لڑکا سے چالوبھٹی سمیت شراب90بوتل،تھانہ اربن ایریا پولیس نے فقیر سکنہ ظفر کالونی سے شراب30بوتل،تھانہ میانی پولیس نے منشا ء سکنہ ملکوال سے شراب20بوتل،تھانہ ساجد شہید پولیس نے شہباز مسیح سکنہ 27شمالی سے شراب20بوتل،تھانہ کوٹ مومن پولیس نے لیاقت سکنہ کوٹ راجہ سے بندوق12بور، تصور عباس سکنہ چاؤوال سے پسٹل30بور، تھانہ سلانوالی پولیس نے خرم شہزاد سکنہ لالیاں سے بندوق12بور،تھانہ بھیرہ پولیس نے سہیل سکنہ کیکراوالا سے بندوق12بور، تھانہ بھلوال صدر پولیس نے یار سکنہ 4جنوبی سے بندوق12بور،تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے تنویر احمد سکنہ 174شمالی سے ریوالور32بور،اختر حسین سکنہ174شمالی سے بندوق12بور، امیر سکنہ165شمالی سے پسٹل30بور،تھانہ جھاوریاں پولیس نے بلال سکنہ حیات پور سے پسٹل30بور،تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے حنیف سکنہ کوٹ موسیٰ سے پسٹل30بور برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ، گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :