ڈی پی او سرگودھاکی ہدایت پرایلیٹ فورس کی سپیشل مشقوں کا انعقاد

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:01

سرگودھا۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسرسرگودہا کیپٹن(ر) محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پرانچارج ایلیٹ فورس کی نگرانی میں سپیشل کمانڈوز نے فرضی مشقیں کیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسرسرگودہا کیپٹن(ر) محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر انچارج ایلیٹ فورس شاہد محمود کی سربراہی میں سپیشل ایلیٹ گروپ کے کمانڈوز نے 47اڈاجنرل بس سٹینڈ پر خصوصی مشق کیں۔

ان فرضی مشقوں میں ایلیٹ فورس سرگودہا کی تمام ٹیموں نے بھرپورحصہ لیا ۔ فرضی مشقوں کے دوران ایلیٹ کمانڈوز نے جنرل بس سٹینڈ پر کوئیک رسپانس کرکے بروقت پہنچے اورجنرل بس سٹینڈ کو حفاظتی حصار میں لیکرجنرل بس سٹینڈکو کلیئر کروانے کی مشق کی ۔ اس موقع پرانچارج ایلیٹ فورس سرگودہا شاہد محمود نے سپیشل ایلیٹ گروپ کے کمانڈوز کو ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لیے مزیدہدایات بھی دیں۔