بے ہنگم موسیقی سے ہٹ کر اچھی دھنوں پر مبنی گانوں کی ضرورت ہے،گلوکار غلام علی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:01

بے ہنگم موسیقی سے ہٹ کر اچھی دھنوں پر مبنی گانوں کی ضرورت ہے،گلوکار ..
لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) نامور گلوکار غلام علی نے پاکستان فلمی میوزک کے زوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیاہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ایک دور میں انہوں نے بھی متعدد فلموں میں گانے گائے جو زبان زد عام ہوئے‘موجودہ موسیقار اچھی کمپوزیشنز بنانے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فلمی گانے ماضی میں معیاری شاعری اور میٹھی دھنوں پر مبنی ہوا کرتے تھے‘ اب بھی اگر فلموں کیلئے اچھے گانے کمپوز کئے جائیں تو فلمی گانوں کو عروج مل سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں شور شرابے اور بے ہنگم موسیقی سے پرہیز کرکے اچھی دھنوں پر مبنی گانوں کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :