سینئرصحافی نصرت جاوید اور لائیوکالرمیں آرٹیکل 62 کے خاتمے پرتکرارہوگئی

آپ کے ساتھی مشتاق منہاس اسمبلی کی سیٹ پربک گئے جبکہ آپ لفافے پربکے گئے ہو،لائیوکالرکی تکرار،آج تمہیں اتناہی بولنے کالفافہ ملاتھا چھُنے؟ تم ریلوے کالونی میں رہتے ہوتو پوچھناکہ میں بچہ دل کاہوں،پھرایڈریس دینے کاسوچنا۔صحافی نصرت جاوید کاجواب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 اکتوبر 2017 16:32

سینئرصحافی نصرت جاوید اور لائیوکالرمیں آرٹیکل 62 کے خاتمے پرتکرارہوگئی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21اکتوبر2017ء ) : سینئرصحافی نصرت جاوید اور لائیوکالرمیں آرٹیکل 62کے خاتمے پرتکرارہوگئی، آپ کے ساتھی مشتاق منہاس اسمبلی کی سیٹ پربک گئے جبکہ آپ لفافے پربکے گئے ہو،لائیوکالرکی تکرار،کچھ اور بھی کہہ لیں کیاآج تمہیں اتناہی بولنے کالفافہ ملاتھا چھُنے؟ تم ریلوے کالونی میں رہتے ہو،تو پوچھناکہ میں بچہ دل کاہوں،پھرایڈریس دینے کاسوچنا۔

وہ نجی ٹی وی کے اپنے پروگرام میں لائیوکالرسے گفتگوکررہے تھے کہ تکرارشروع ہوگئی۔لائیوکالرنے نصرت جاوید سے سوال کیاکہ ن لیگ والے جو تقریریں کررہے ہیں کہ ہم نے آمرمشرف کے آئین کے آرٹیکل 62کی شق کوختم کردیا۔ان کوکیا 4سال اور 4مہینے کے بعد ان کویاد آیا کہ مشرف کے آئین کی شق کوختم کرناہے۔اس پرمجھے آپ کاتجزیہ چاہیے۔

(جاری ہے)

جس کاجواب دیتے ہوئے نصرت جاوید نے کہاکہ یہ سب گھٹیابات کررہے ہیں۔

لیکن عمران خان اور جہانگیرترین کتنے اچھے ہیں؟ ۔کالر نے کہاکہ آپ کے ایک ساتھی مشتاق منہاس ایک اسمبلی کی سیٹ پربک گئے تھے آپ ایک لفافے پربکے ہوئے ہیں۔نصرت جاوید نے کہاکہ اور بھی کچھ بولناہے توبولو؟ آج تمہیں اتناہی بولنے کالفافہ ملاتھا چھُنے؟ سینئرصحافی نے لائیوکالرسے سوال کیاکہ آپ لاہورمیں کس علاقے میں رہتے ہو؟ جس پرکالرنے جواب دیاکہ میں ڈرتانہیں ہوں ،میں ریلوے کالونی میں رہتاہوں۔نصرت جاوید نے پھرسخت الفاظ میں کہاکہ اگرتم ریلوے کالونی میں رہتے ہو،پھرمیرے بارے میں پوچھناکہ میں بچہ دل کاہوں،پھراپنے بارے میں سوچنا کہ ایڈریس تمہیں دیناچاہیے یاپھرکچھ اورکرناچاہیے؟

متعلقہ عنوان :