بلاول بھٹو اور فرتال تالپور کا سہیل انور سیال سے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 16:49

بلاول بھٹو اور فرتال تالپور کا سہیل انور سیال سے چچا کے انتقال پر اظہار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خواتین ونگ کی مرکزی صدر فرتال تالپور نے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے چچا سابق ایم پی اے غلام سرور سیال کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری اور فرتال تالپور نے سہیل انور سیال اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :