کراچی ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 کارندے گرفتار ،

بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 16:49

کراچی ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 کارندے گرفتار ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) نیوکراچی صنعتی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 کارندوں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیوکراچی صنعتی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرکے مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 کارندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی نیو کراچی شبیربلوچ کا کہنا ہے کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے مشکوک سوزوکی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے گاڑی روکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی پولیس نے تعاقب کرکے سوزوکی روک لی اور تلاشی کرکے کپڑوں میں چھپایا گیا اسلحہ کو برآمد کرلیا۔ایس پی شبیربلوچ کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں 3 راکٹ لانچر اور 5 بارودی سرنگیں شامل ہیں جب کہ ایک ملزم کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے گاڑی میں موجود 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کی شناخت محمدسلطان اور عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ۔