بجلی کی بلا جواز لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو انجمن تاجران بھرپور احتجاج کرے گی ‘ سردار عبدالنعیم خان

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 16:37

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) بجلی کی بلا جواز لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو انجمن تاجران بھرپور احتجاج کرے گی لو ڈ شیڈنگ سے تاجران شدید مشکلات کا شکار ہیں آزادکشمیر کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دیاجائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار راولاکوٹ انجمن تاجران کے عہدیداران سردار عبدالنعیم خان، سردار عمر نذیر کشمیری ، سردار مصطفی سعید، سردار شاہد رشید، اکمل حفیظ ، حامد سعید ، سردار عاشق حسین ، راجہ امتیاز رحمت ، سردار خالد محمود ، امجد لطیف ، آفتاب احمد اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے راولاکوٹ اور گرد ونواح میں بد ترین لو ڈ شیڈنگ جاری ہے جس کے باعث تاجران کے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں ۔

آزاد کشمیر میں موجودہ بجلی کی پیداوار 3400میگاوٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ پورے آزاد کشمیر کی ضرورت 350میگاواٹ کے قریب ہے حکومت آزادکشمیر شہریوں کے حقوق دینے میںناکام ہو چکی ہے اتنی بڑی پیدوار کی موجودگی میں لو ڈ شیڈنگ کا کوئی جواز نہیں ہے واپڈا سفید ہاتھی بن چکا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر کے ڈیموں اور ہائیڈر ل پراجیکٹ کا کنٹرول آزادکشمیر حکومت کو دیاجائے

متعلقہ عنوان :