وزیراعظم آزادکشمیرفاروق حیدرخان اورسابق وزیراعظم سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کی قیادت میںبننے والی ن لیگ کی حکومت نے آزادکشمیرکے اندرتعمیروترقی کے باب رقم کررہی ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے رہنما سردارعارف نازکا بیان

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 16:37

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے رہنما سردارعارف نازنے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان اورسابق وزیر اعظم سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کی قیادت میںبننے والی ن لیگ کی حکومت نے آزادکشمیرکے اندرتعمیروترقی کے باب رقم کررہی ہے آزاد کشمیر میں قائم (ن) لیگ کی حکومت عوامی خوشحالی اورتعمیروترقی کے ایجنڈے کواولیت دیتے ہوئے بلاتخصیص ترقیاتی کام کررہی ہے ن لیگ پرتنقیدکرنے والے پہلے اپنے گریبانوںمیںجھانکیں ہمارے منصوبے زمین پرنظرآرہے ہیں ہماری حکومت نے نہ توہوائی اعلانات کئے اورنہ ہی ہوائی کام،اللہ کے فضل وکرم سے ن لیگ کی حکومت نے جوبھی اعلانات کئے ان پرایمانداری سے کام جاری ہے اورالیکشن میںکئے گئے وعدوںکی عملی طورپرتکمیل ہورہی ہے پاکستان وآزادکشمیرمیںقائم ن لیگ کی حکومتیںمقبوضہ کشمیرکی آزادی،عوامی خوشحالی،گڈگورننس،میرٹ پرکام کررہی ہیںتعمیروترقی ن لیگ کاشیوہ ہے مخالفین ن لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کودیکھ کرہواس باختہ ہوگئے ہیںاوربے بنیادپروپگنڈے کررہے ہیںانشاء اللہ تعالیٰ ن لیگ کی حکومت عوامی معیارپرپورااترے گی۔

(جاری ہے)

سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان نے 1974میںکوٹلی کوضلع کادرجہ دلواکرضلع کوٹلی کے لوگوںپراحسان عظیم کیاسالارجمہوریت نے انتہائی نامساعدحالات میںپانچ گھنٹے کی پیدل مسافت طے کرنے کے بعدپونچھ کے سکولوںمیںتعلیم حاصل کرکے آزادکشمیربھراوربالخصوص ضلع کوٹلی کے لوگوں کی خدمت کابیڑہ اٹھایا۔ سالارجمہوریت کی تعمیروترقی کے ویژن کی بدولت آزادکشمیرکے گلی کوچوںمیںسابق وزیراعظم سردارسکندرحیات خان کے ادوارکے چرچے ہیںسالارجمہوریت نے اپنے ادوارمیںبلاتخصیص پارٹی،علاقہ،برادری مشکل حالات میںآزادکشمیرمیںتعمیروترقی کاانقلاب برپاکرکے تاریخ میںاپنانام سنہری حروف سے رقم کروایاسالارجمہوریت کی ذاتی کاوشوںسے ضلع کوٹلی پسماندگی سے نکل کرآج ترقی کی راہوں پرگامزن ہوچکاہے۔

موجودہ حکومت سالارجمہوریت کے ادوارکورول ماڈل بناکرخطہ میں عوامی فلاح وبہبود،آزادخطہ کی تعمیروترقی اوربلاتخصیص تعمیراتی کاموںپرعمل پیراہے سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان سیاست میںایک یونیورسٹی کادرجہ رکھتے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے آزادکشمیرکے لیے 4ارب روپے سے زائد جاری کرناا س بات کاثبوت ہے کہ پاکستان وآزادکشمیرمیںقائم ن لیگ کی حکومتیں پاکستان وآزادکشمیرکی ترقی،خوشحالی اورعوام کی بہتری چاہتی ہیںوفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ چارارب روپوںسے آزادکشمیرکے اندرتعمیروترقی کے نئے دورکاآغازہوجائے گاوفاقی حکومت کی جانب سے فنڈزکی بروقت ادائیگی نے کشمیریوںسے محبت کاثبوت دیاہے ۔

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان اوران کی کابینہ دن رات ایک کرکے آزادخطہ کے لوگوںکوسہولیات دینے،عوام کامعیارزندگی بلندکرنے اورآزادخطہ کوتعمیروترقی کی راہوںپرگامزن کرنے میںلگی ہوئی ہے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے حالیہ دورہ یورپ سے مسئلہ کشمیرکومزیدتقویت ملی ہے اورمسئلہ کشمیراس وقت فلیش پوائنٹ بن چکاہے پاکستان وآزادکشمیرمیںقائم ن لیگ کی حکومتوں نے مسئلہ کشمیرکوہمیشہ اولیت دی ہے اورعالمی فورم پرمسئلہ کشمیرکے حوالہ سے جانداراوردوٹوک موقف اختیارکیاہے مخالفین موجودہ حکومت پرتنقیدکی بجائے اپنے سابق دورپرنظردوڑائیںتوآزادکشمیرمیںسابق دورمیںاداروں کو تباہی کے دھانے پراورآزادکشمیرکی سڑکات کی ری کنڈیشنگ کے لیے اقدامات نہ اٹھاکرمخالفین نے سابق دورمیںعوام کے ساتھ زیادتی کی جس کاجواب ان کو2016کے الیکشن میںعوام نے مسلم لیگ ن آزادکشمیرکوبھاری مینڈیٹ دے کردیامسلم لیگ ن آزادکشمیرمیںقائم حکومت وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںمحض بیان بازی کی بجائے عملی اقدامات اٹھاکرآزادکشمیرکی عوام کوتعلیم،صحت ،پینے کاپانی ،بجلی،سڑکات اوردیگرسہولیات دے کراپنے انتخابی وعدوںکی تکمیل کررہی ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان میںقائم ن لیگ کی حکومت نے آزادکشمیرکے لیے 4ارب روپے جاری کرکے اس بات کاثبوت دیاہے کہ وہ کشمیریوںکی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیںاس سے قبل بھی سابق وزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف نے بحیثیت وزیراعظم آزادکشمیرکے دورے کرکے یہ ثابت کیاتھاکہ انہیںکشمیریوںسے بے پناہ محبت ہے اوروہ آزادخطہ کوترقی یافتہ اورخوشحال دیکھناچاہتے ہیںوزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی بھی آزادخطہ کی ترقی چاہتے ہیںاور بروقت فنڈزکی ادائیگی کرکے انہوںنے یہ ثابت بھی کردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :