انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل ،اسسیمنٹ میں تاخیر پرمتعلقہ افسران کا نوٹس

کسٹمز افسران کی جانب سے درآمد کنسائنمنٹس میں جان بوجھ کر تاخیر کی جارہی تھی ،ْدرآمد کنندگان کی کلکٹر اپریزمنٹ ویسٹ کراچی سے ملاقات میں شکایت

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 16:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) کلکٹر ماڈل کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ کراچی شہناز مقبول نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل(کے آئی سی ٹی)میں درآمدہ مال کی جانچ پڑتال اور اسسیمنٹ میں جان بوجھ کر تاخیر کرنے والے متعلقہ افسران کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل کلکٹرز اور ڈپٹی کلکٹرز کو سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کے آئی سی ٹی میں اگست سے اب تک کسٹمز افسران کی جانب سے درآمد کنسائنمنٹس کی جانچ پڑتال اور اسسیمنٹ میں تاخیر کی جارہی تھی جس کے باعث درآمد کنندگان کو ڈیمرج اور ڈٹینشن چارجز کی مد میں نقصانات کا سامنا تھا۔ گزشتہ روز درآمد کنندگان کے ایک وفد نے کلکٹر اپریزمنٹ ویسٹ کراچی شہناز مقبول سے ملاقات کے دوران بتایا کہ کسٹمز افسران درآمدہ اشیا کی جانچ پڑتال اور اسسیمنٹ میں اپنے مذکوم مقاصد کی تکمیل کے لئے جان بوجھ کرتاخیر کررہے تھے جس کا بنیادی مقصد اسپیڈمنی میں اضافہ کرواناتھا۔ کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ نے درآمد کنندگان کویقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کروائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :