تمیم اقبال فٹنس مسائل کی وجہ سے دورہ جنوبی افریقہ کے بقیہ میچوں سے باہر

تمیم اقبال سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس میچ کے دوران ران کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 15:50

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز تمیم اقبال فٹنس مسائل کی وجہ سے دورہ جنوبی افریقہ کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا ر پورٹ کے مطابق تمیم اقبال سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس میچ کے دوران ران کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز اور پہلے دو ون ڈے میچز نہیں کھیل سکے تھے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق تمیم اقبال کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور وہ بقیہ میچز میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔ وہ (آج) اتوار کو وطن واپس لوٹ جائیں گے۔ واضح رہے کہ تمیم اقبال بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے کچھ میچز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ لیگ 4 نومبر سے شروع ہوگی۔

متعلقہ عنوان :