امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حالیہ ایران مخالف تقریر سے پورے ایران کو متحد کر دیا ،ْایرانی وزیر خارجہ

ایٹمی معاہدہ صرف ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والا معاہدہ نہیں ہے ،ْجواد ظریف کا انٹرویو

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 15:50

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حالیہ ایران مخالف تقریر سے پورے ایران کو متحد کر دیا جس پر خوشی ہے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا کے سی بی ایس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ نے ٹرمپ کی ایران مخالف تقریر اور جامع ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکلنے کی دھمکیوں سمیت متعدد مسائل کے بارے میں ایران کے موقف کو کھل کر بیان کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے جامع ایٹمی معاہدے کے بارے میں فیصلہ کرنے کی غرض سے امریکی صدر کی کانگریس سے درخواست پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایٹمی معاہدہ صرف ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والا معاہدہ نہیں ہے، ٹرمپ جو بھی پالیسی اپنانا چاہیں اپنائیں اس کا دوسروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جواد ظریف نے کہا کہ اگر امریکا، عالمی قوانین کا پابند ہے تو اسے سلامتی کونسل کی قرار داد کی پابندی کرنا چاہیے جو امریکاکی حکومت اور امریکی صدر کو جامع ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کا پابند بناتی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ٹرمپ نے 11 ستمبر، القاعدہ اور داعش کے قیام اور دوسرے تمام معاملات جن میں امریکی اتحادیوں کے ہاتھ دکھائی دیتا ہے، ایران کو قصور وار ٹھہرانے کی کوشش کی۔

متعلقہ عنوان :