جرمنی ،ْ میونخ میں چاقو بردار کے حملے میں متعدد افراد زخمی

پولیس جائے وقوعہ سے فرار ہونے والے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 15:50

میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) جرمنی کے شہر میونخ میں پولیس حکام کے مطابق ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا ہے۔میڈیا ر پورٹ کے مطابق پولیس جائے وقوعہ سے فرار ہونے والے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ اس حملے کا مقصد معلوم نہیں ہے۔علاقے کے مکینوں کو کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اندر رہیں۔پولیس کے مطابق کسی بھی متاثرہ شخص کو زندگی کو خطرناک چوٹیں نہیں آئیں۔ متاثرین نے بتایا کہ مشتبہ حملہ آور چالیس کے پیٹھے میں تھا اور وہ سیاہ موٹر سائیکل پر جائے وقوعہ سے فرار ہوا۔

متعلقہ عنوان :