شیخوپورہ ،ْ چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کم سن بچی کا علاج کرنے سے انکار کر دیا

پہلے پولیس کاروائی کریگی تو علاج ہو گا ،ْ ڈاکٹر کا موقف ……مجبور والدین کو بچی کو ایک پرائیویٹ کلینک پر جانا پڑا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 15:50

شیخوپورہ ،ْ چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کم سن بچی کا علاج کرنے سے انکار ..
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) شیخوپورہ میں چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کم سن بچی کا علاج کرنے سے انکار کر دیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق شیخوپورہ کے چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹروں نیگرم چائے سے جھلسنے والی بچی کا علاج یہ کہہ کر کرنے سے انکار کر دیا کہ پہلے پولیس کاروائی کریگی تو علاج ہو گا۔

(جاری ہے)

3 سال کی لائبہ ماہ نور تڑپتی رہی لیکن دکھی انسانیت کا غم بانٹنے والوں پر کوئی اثر نہ ہوا۔ بحث و تکرار کے بعد مجبور والدین کو بچی کو ایک پرائیویٹ کلینک پر جانا پڑا۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے پر چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ نے واقعہ کا نوٹس لے کر تحقیقاتی کمیٹی بنا دی جس نے انکوائری شروع کردی ہے ،ْمتاثرہ بچی کو جناح ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :