ہاکی کی خاتون کھلاڑی کو ہراساں کر نے کامعاملہ ،ْ عائشہ گلا لئی نے معاملے پر قرار داد سیکرٹریٹ میں جمع کرادی

معاملے کی انکوائری کیلئے سیاسی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے ،ْعائشہ گلا لئی کی قرارداد کا متن

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) ہاکی کی خاتون کھلاڑی کو ہراساں کرنے کا معاملہ پرتحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی بھی میدان میں آگئیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاکی کی خاتون کھلاڑی کو ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لے کر پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قراردادجمع کرائی،عائشہ گلالئی نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی انکوائری کیلئے سیاسی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے ۔

(جاری ہے)

قرارداد نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کو ہراساں کرنے کا واقعہ افسوسناک ہے پارلیمنٹ سیاسی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی بنائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔