ٹریفک کی 2 حادثات میں باپ بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق، کمسن بچی سمیت 3 افراد شدید زخمی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 15:41

چیچہ وطنی۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) چیچہ وطنی کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک کے 2 حادثات میں باپ بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور کمسن بچی سمیت 3 افرادشدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پہلا حادثہ اقبال نگر بائی روڈ پر پیش آیا جہاں مرغیو ں سے لوڈ منی ٹرک الٹنے سے محمد تنویر اورفاروق جاں بحق جبکہ عابد زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

حادثے میں 50 سے زائد مرغیاں بھی ہلاک ہوئیں۔ دوسرا حادثہ دادفتیانہ کے قریب پیش آیا جہاں بے قابو ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پرسوار محمداسحاق اور اسکی شادی شدہ بیٹی رخسانہ جاں بحق جبکہ رخسانہ کا خاوندمحمد سرور اور اسکی 5 سالہ بیٹی عائشہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا،ٹرک ڈرائیورجائے حادثہ سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ٹرک قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :