سرگودھا، ضعیف العمر شخص کی لاش پرآمد

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 15:41

سرگودھا۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء)تھانہ سول لائن کے علاقہ میں ضعیف العمر شخص کی لاش پرآمد ہوئی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ جی ٹی ایس چوک مسافر خانہ کے قریب ایک ضعیف العمر شخص کی لاش ملی ہے جسے شہریوں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کردی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعداس کے لواحقین سپرد کردی۔پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت غلام محمد آباد گلی نمبر13کے رہائشی محمد اشرف کے نام سے ہوئی ہے۔