ڈپٹی کمشنرکی واجبات کی وصولی کی رفتارکو مزیدتیز کرنے کی ہدایت

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 15:41

سرگودھا۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے سرکاری واجبات کی ریکوری کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واجبات کی وصولی کی رفتارکو مزیدتیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریکوری ٹارگٹ پورا نہ کرنے والے ریونیو آفیسر زکو ضلع بدرکر دیا جائے گا۔ اگلے اجلاس میں ریونیو کے بقایا جات کا پٹواری وائز جائزہ لیا جائے گا اور ٹارگٹ پورانہ کرنے والے ریونیو آفیسر ز کو بھی اجلاس میں بلایا جائے گا ۔

و ہ ریونیو آفیسرز اجلاس میں سرکاری واجبات کی وصولی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرر ہے تھے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر ز، ریونیو آفیسر ز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز لینڈ ریکارڈ ز اور لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرز انچارج نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے لوکل ریٹ کے واجبات کی وصولی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اجلاس تک ان واجبات کی سو فیصد وصولی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ نے اجلاس کو بتایا کہ عطائیت کے خلاف بھر پور مہم جاری ہے ماہ ِرواں کے دوران 321 یونٹ چیک کئے گئے او ر17 سیمپل لئے گئے جبکہ 11 یونٹ سیل اور 14 کیس کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھیجے گئے اور دس کے چالان کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے عطائیت کے حامل یونٹس کو سیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔